• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ ،نوکری سے نکالنے پر باپ بیٹوں سمیت5افراد کی شوروم پر فائرنگ

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ)نوکری سے نکالنے کے تنازعہ پر باپ بیٹوں سمیت5افراد نے شوروم پر فائرنگ کردی۔ تھانہ سول لائن کے علاقہ کشمیر روڈ پر نوکری سے نکالنے کے تنازعہ پر ملازم آصف ، اسکا والد اور بھائی غلام حسین اور مہر شہباز سمیت5افراد سکندر کے شور روم میں گھس آئے اور شوروم میں ہوائی فائرنگ کرنے کے ساتھ ساتھ توڑ پھوڑ کی اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
تازہ ترین