امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاناما کیس میں وزیر اعظم اور ان کے خاندان کے خلاف فیصلہ آیا تو کرپشن کے راستے بند ہو جائیں گے۔
لاہور سے جاری بیان میں سینیٹر سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ حکمران ٹولے کے ساتھ ساتھ پاناما اسکینڈل میں ملوث ہر لٹیرے کو احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور ان کے خاندان کے خلاف جے آئی ٹی کی تحقیقات آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں، فیصلہ ان کے خاندان کے خلاف آیا تو کرپشن کے دروازے بند ہوجائیں گے۔