لاہور(نمائندہ جنگ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مریم بی بی کی جے آئی ٹی میں پیشی پر ن لیگ نے اپنے کارکنوں میں لاٹھیاں تقسیم کی ہیں، وہ ۜلوگ جمہوریت کے چمپئن بن رہے جن سے جمہوریت کو خطرہ ہے۔ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب میں شیخ رشید نے پیشین گوئی کی ہے کہ آئندہ اسمبلی میں وہ تو ہونگے لیکن نواز شریف اسمبلی میں نہیں ہونگے میرا خیال تھا کہ قربانی سے پہلے قربانی ہو گی لیکن قصائی بھاگ گیالیکن اس بار قربانی ہو گی جج گو نواز گو کا فیصلہ دیں گئے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ آج ایک صاحبزادی جے آئی ٹی میں پیش ہونی جارہی ہے اور پنجاب بھر میں ڈنڈے اور لاٹھیاں تقسیم کی جارہی ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ جن اسمبلیوں کی بات کی جارہی ہے وہاں میں ان کا اسپیکر نہیں کھلتا نواز شریف کو یہ ایجنڈا دیا گیا ہے کہ فوج کو تباہ کرنا ہے۔ شیخ رشیدنے کہا کہ پاکستان ایک حساس ترین دور سے گزر رہا ہے حکومت نے سپر سکس کا بنچ توڑنے کی کوشش کی ملک کے اہم مقدمہ میں عالمی دبائو شروع ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ قانون اور چوروں کے درمیان لڑائی ہے۔