ملتان(سٹاف رپورٹر)دی ویمن یونیورسٹی ملتان میں مختلف اسامیوں پر ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جس میں یونیورسٹی کے اسسٹنٹ رجسٹرار سعید طاہر بودلہ کے خلاف کرپشن اور من پسند افراد امیدواروں کو بھرتی کرانے اور امتحانی نتائج میں ردوبدل سمیت انتظامی افسران سے بازپرس اور جھگڑاکرنے کی شکایات سامنے آئی تھی ، جس پر اسسٹنٹ رجسٹرارسعیدطاہر بودلہ سے اسٹیبلشمنٹ برانچ ، ایچ آر برانچ ، رجسٹریشن برانچ ، سکیورٹی آفیسر کا چارج واپس لیکر محکمانہ انکوائری شروع کردی گئی ہے ، دریں اثنا یونیورسٹی کے مطابق کارروائی قانون کے مطابق کی جارہی ہے۔