• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ملتان میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز اور ایجوکیٹرز کی ٹریننگ کیلئےسنٹرز قائم

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع ملتان میں مردانہ و زنانہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز اور ایجوکیٹرز کی ٹریننگ کے لئے سنٹرز قائم کر دئیے گئے ہیں، ملتان شہر میں 4ٹریننگ سنٹرز بنائے گئے ہیں ‘ ان میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر ون نواں شہر ‘ گورنمنٹ مون لائٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول‘گورنمنٹ گرلز کمپری ہنسو ہائر سیکنڈری سکول گلگشت کالونی اور گورنمنٹ بوائز کمپری ہنسو ہائر سیکنڈری سکول گلگشت کالونی شامل ہیں ،جلالپور پیر والا میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بہادر پور‘ گورنمنٹ گرلزہائی سکول جلالپوراور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول جلالپور میں ٹریننگ دی جائے گی ،شجاع آباد میں گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول اورگورنمنٹ ہائی سکول تلکوٹ میں ٹریننگ سنٹر قائم کئے گئے ہیں، اے ای اوز اور ایجوکیٹرز کے تقررنامے جاری ہوتے ہی ان کی 2ماہ کی ٹریننگ شروع کر دی جائے گی ، ضلع ملتان میں 1850اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز و ایجوکیٹرز کی بھرتی فائنل کرلی گئی ہے مگرتاحال انہیں تقررنامے جاری نہیں کئے گئے ۔
تازہ ترین