• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران پھر جھوٹ بولنے سے باز نہیں آئے، مریم اورنگزیب

Imran Did Not Leave Lying Maryum Aurangzeb

وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگ زیب نے بھی عمران خان پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جھوٹ بولنے سے بعض نہیں آئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کسی سرکاری پروٹوکول میں جے آئی ٹی نہیں آئیں، ان کے ساتھ گھروالوں کی پرائیویٹ گاڑیاں آئیں ۔

انہوں نے کہا ہک عمران خان! بیٹیوں کی عزت کرنے والے اسی طرح بیٹیوں کے ساتھ آتے ہیں، آپ جیسےلوگ جوبیٹیوں کو قبول ہی نہیں کرتے وہ ایسے ہی بیان دیتے ہیں۔

اس موقع پر مریم اورنگزیب نے کئی سوال بھی اٹھائے، انہوں نے کہا کہ عمران خان جواب دیں کس حیثیت سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں لوڈو کی سانپ سیڑھی کھیلتے ہیں؟

عمران خان جواب دیں کے پی کا سرکاری ہیلی کاپٹر کس حیثیت سے استعمال کرتے ہیں ؟

عمران خان آپ قوم کو جواب دیں کہ عدالتوں سے مفرور کیوں ہیں؟

عمران خان جواب دیں کہ یہودیوں اور ہندوؤں کی غیرملکی فنڈنگ کیسے آئی ؟

تازہ ترین