کراچی (اسٹاف رپورٹر)قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ کٹھ پتلیوں کا کھیل اور سازش پاناما سے بڑا معاملہ ہے اور اگر وزیراعظم ملک و قوم اور جمہوریت سے مخلص ہیں تو پھر وہ اس سازش کو بے نقاب کریں وزیر اعظم کو ملکی مفادسامنے رکھتے ہوئے جلدبہتر فیصلہ کر لینا چاہئے، وزیراعظم نے خود نشاندہی کی کہ حکومت کے خلاف سازش ہورہی ہے مگر وضاحت نہیں کی ،وزیر اعظم وہ فیصلہ کریں جس سے جمہوریت، ملک اور قوم سرخرو ہوکر آگے بڑھ سکے قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے خبردار کیا ہے کہ حکومت اور اداروں میںں بڑھتی ہوئی کشیدگی بہت بڑے نقصان کا پیش خیمہ بن سکتی ہے اس لئے وزیر اعظم نواز شریف کو ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے جلد کوء بہتر فیصلہ کر لینا چاہئے۔