• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکولوں میں اضافی کلاس روم کی تعمیر اعلیٰ معیار کے ساتھ کی جائے : ڈی سی بہاولپور

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر رانا محمد سلیم افضل نےاپنے دفتر کے کمیٹی روم میں اجلاس سے خطاب کرتےہوئے کہا ہے کہ خادم پنجاب سکول پروگرام کے تحت ضلع بھر کے سکولوں میں اضافی کلاس روم کی تعمیر کا کام اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے اور کمروں کی تعمیر میں اینٹیں مقررہ سائز اور معیار کے مطابق استعمال کی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایڈیشنل کلام روم کی تعمیر میں استعمال ہونے والی اینٹیں دیے گئے سائز کے مطابق کوئلہ سے تیار کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اینٹوں کی مضبوطی اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ی سی نے ہدایت کی کہ اینٹیں تیار کر کے جلد فراہم کی جائیں تاکہ تعمیراتی کام مقررہ میعاد میں مکمل کیاجا سکے۔
تازہ ترین