گجرات (نمائندہ جنگ)رکشہ ڈرائیورزکایونین صدر شہباز سعید گجر کی گرفتاری کیخلاف جی ٹی ایس چوک میں سٹرک بلاک کرکے مظاہرہ کیا اور نعرہ بازی کی،چاند گاڑی مالکان نے کہا کہ پولیس نے شہباز سعید گجر کو میونسپل کارپوریشن کی طرف سے چاند گاڑیوں پر 10 روپے روزانہ فی چاند گاڑی ٹیکس کیخلاف احتجاج کرنے کی پر حراست میں لیا گذشتہ روز ڈپٹی میئر آصف رضا،سی او افضل بٹ کی طرف سے فی الوقت ٹیکس ختم کرنے پر احتجاج ختم کیا تھا ادھر معلوم ہوا ہے کہ شہباز سعید گجر کو رہا بھی کر دیا گیا ہے۔