سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) اسسٹنٹ ڈپٹی ڈائریکڑ کالجز کو امتحانی سینٹر میں داخلے سے روک دیا گیا۔ گورنمنٹ مرے کالج میں ہونے والے ایف ایس سی کے امتحان میں گذشتہ روز اسٹنٹ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سیالکوٹ ارشد بٹ نے امتحانی سینٹر میں داخل ہو نے کی کوشش کی تو انہیں سیکورٹی گارڈ نے روک لیا جس پر وہ واپس لوٹ گئے،گورنمنٹ مرے کالج کے پرنسپل جاوید اختر باللہ نے رابط پر بتایا کہ امتحانی سینٹر میں داخلہ کی کسی کو اجازت نہیں اور وہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کی دی گئی ہدایات پر عمل کررہے ہیں۔