راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) محکمہ صحت راولپنڈی کی انسداد پولیو مہم کے نمائندے ڈاکٹر عبدالجبار نے کہا ہے کہ 10سے 14جولائی تک جاری رہنے والی پولیو مہم کے دوران راولپنڈی میں پانچ سال تک کی عمر کے تقریبا ساڑھے آٹھ لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیو مہم کیلئے راولپنڈی کی تمام تحصیلوں میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کی زیرنگرانی پولیو موبائل ٹیموں کی تربیت کا عمل جاری ہے اور ان علاقوں کے دورے بھی کئے جا رہے ہیں جہاں مہم کے دوران پولیو ٹیموں کے اراکین گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں گے۔