راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 17افرادزخمی ہوگئے ۔ تھانہ رتہ امرال کو فیصل نے بتایاکہ گنج منڈی روڈپر رکشے والوں نے ہم پر حملہ کردیا اورعبدالعزیز وغیرہ نے ہمیں مارپیٹاجس سے میں ،فرحان سمیت چارافرادزخمی ہوگئے ، تھانہ کینٹ کے علاقہ سی ڈی ایل ورکشاپ میں تعینات ریلوے پولیس کا کانسٹیبل مسکین شاہ اپنی بندوق اچانک چل جانے سے زخمی ہوگیا۔تھانہ کینٹ کوشیخ رمیز نے بتایا کہ نوشیروان،شاہ زیب،وصل خان،شوکت خان نے میری بیوی سنبل کو گالیاں دیں اور دست درازی کی۔تھانہ آراے بازارکو محمد سعیدبھٹی نے بتایا کہ میرے بیٹے دانش سعید کو بابربٹ نے چھری سے وار کرکے شدیدزخمی کردیا،تھانہ آراے بازارکو محمد اسحاق نے بتایا کہ محمد ریاض،محمد اویس،محمد الیاس،نعیم شاہ، شہروز،سکیل، ارباب و دس ،بارہ نامعلوم مسلح افرادنے مجھے ماراپیٹا ، میں زخمی ہوگیا جبکہ پارکنگ میں موجودگاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی ۔تھانہ ائرپورٹ کو محمد سرفرازخان نے بتایا کہ محمد صدام،عمران،ارسلان شانی و3 نامعلوم ملزمان میرے گھر زبردستی داخل ہوئے توڑپھوڑکی اورہوائی فائرنگ کی۔تھانہ صدربیرونی کو امجد حسین نے بتایا کہ مورتی موڑ میرا کلاں نزد بلاک فیکٹر ی قاسم ، شہزاد و ایک نامعلوم شخص مسلح پسٹل نے ہمارا راستہ روکا اور میری منہ بولی بہن اللہ رکھی کو موٹر سائیکل سے اتار کر ساتھ لے جانے کی کوشش کرنے لگے، قاسم نے مجھ پر فائر کیا جو میری ٹانگ پر لگا ،ملزموں نے اللہ رکھی کو دوپٹہ گلے میں ڈال کر گھسیٹا جس سے وہ بھی شدید زخمی ہو گئی۔تھانہ رتہ امرال کو شفیق احمد نے بتایا کہ میں اور میرا بھا ئی تنویر اپنی ہمشیرہ فضیلت بی بی کے گھر آئے تھے کہ شاہنواز ،سمیع ،اسما عیل ،ثاقب،نور محمد اور تین ،چار نامعلوم افراد زبردستی گھر میں گھس آئے اور بھانجی کا ئنات سے بد سلو کی کی۔ ان تمام نے مجھے اور بھائی تنویر بھانجی مقدس علینہ ،صائمہ ،عطیہ کو آہنی راڑ اور ڈنڈوں سے زخمی کر دیا ۔تھانہ نیوٹاؤن کو صائمہ سلیم نے بتایا کہ محمد سلیم ،لائبہ،الیاس ہمارے گھر میں گھس آئے،جنہوں نے میرے بھا ئی اویس ،مجھے اور میرے شوہر کو مار اپیٹا۔