• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ ٹرین حادثے کا ذمہ دار گیٹ مین قرار

Gateman Is Responsible For Gujranwala Train Accident

گوجرانوالہ میں دو روز قبل ہونے والے ٹرین حادثے کی تحقیقات میں پولیس نے پھاٹک پر تعینات گیٹ مین کو واقعہ کا قصور قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے حراست میں لے لیا ہے، حادثے میں دو افراد جاںبحق اور ایک شخص زخمی ہوا تھا ۔

اوجلہ پل ریلوے پھاٹک پر پیش آنے والے ٹرین حادثے کی تحقیقات جاری ہیں، اب تک ہونے والی تحقیقات میں پولیس نے گیٹ مین عارف کو حادثے کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا ہے۔

گیٹ مین کے خلاف حادثے میں جاںبحق ہونے والے نوجوان اویس کے بھائی مظہر کی مدعیت میں تھانہ گکھڑ منڈی میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ٹرین حادثہ کے وقت بارش ہو رہی تھی اور گیٹ مین باہر ڈیوٹی پر کھڑا ہونے کے بجائےبارش سے بچنے کے لیے اندر کمرے میں چلا گیاتھا ،گیٹ مین نے پھاٹک بند کیا اور نہ ہی اسے ٹرین آنے کا علم ہوا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین اپنے وقت سے ڈیڑھ گھنٹہ لیٹ تھی اور ٹرین ڈرائیور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسے حادثے کا علم ہی نہیں ہوا ،وہ نہیں جانتا کہ پک اپ گاڑی کب کہاں اور کیسے ٹرین کی زد میں آئی تاہم حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

تازہ ترین