بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بہاولپور سٹیٹ ماڈل یونائیٹڈ نیشنز جوکہ ایک ملکی سطح کی طلبا تنظیم ہے کے زیراہتمام بہاولپورمیں پہلی دفعہ ایک نجی کالج میں ملکی سطح کی 4روزہ تقریب کاافتتاح کیاگیاجس کے مہمان خصوصی کمشنر بہاولپور کیپٹن (ر) ثاقب ظفرتھے جبکہ تقریب میں ملک بھر سے 500سے زائد طلبا وطالبات نے شرکت کی، اس موقع پر کمشنربہاولپور نے کہاکہ اس قسم کی تقریبات سے طلباء کو ملکی وبین الاقوامی مسائل اوران کے حل کیلئے بحث ومباحثے سے تجاویز ملتی ہیں اورعملی زندگی میں یہ پریکٹس ان کوایک کارآمد شہری بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس موقع پررکمشنر بہاولپور کوخصوصی یادگار شیلڈ بھی پیش کی گئی۔