بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بہاول پور ڈویژن میں وزیر اعظم کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول پروگرام کے تحت مختلف محکمہ جات کی2455 ترقیاتی سکیموں پر تعمیراتی کام شروع کیا گیا جن کی لاگت 3876 .827ملین روپے ہے۔ ان سکیموں میں سے اب تک396سکیمیں مکمل کی جا چکی ہیں جبکہ دیگر سکیموں پر کام جاری ہے۔ یہ بات کمشنر بہاول پور ڈویژ ن ثاقب ظفر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی۔اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عمرانہ اجمل، ڈائریکٹر تعلقات عامہ رانا اعجاز محمود، تعمیراتی محکموں کے افسران اور بہاول نگر اور رحیم یارخاں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز بذریعہ ویڈیولنک شریک تھے۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی سکیمیں اعلیٰ معیار کے ساتھ بروقت مکمل کی جائیں۔