• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڑھی کپورہ ، بیوی کو طلاق دینے پر بھائیوں نے بہنو ئی کو قتل کردیا

Todays Print City News

مردان (نمائندہ جنگ)گڑھی کپورہ کے علاقہ بٹ گرام میں بیوی کو طلاق دینے پر بھائیوں نے بہنوئی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا،پولیس رپورٹ کے مطابق پاکستان کورونہ کے رہائشی صدیق اکبر ولد شیراکبر نے ایک ماہ قبل اپنی بیوی کو طلاق دی تھی جس پر اس کے سا لے مشتعل تھے، وقوعہ کے وقت مقتول صدیق اکبر گھر جارہاتھاکہ مبینہ ملزمان بھائیوں آصف اور صمد خان پسران ممتاز نے اندھادھند فائرنگ کری جس سے وہ لگ کر موقع پر جا ں بحق ہوگیا، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

تازہ ترین