راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار،نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ سے کوئی بڑی بات نہیں نکلے گی ایسی بہت سی جے آئی ٹی ہو چکی ہیں۔وزیر اعظم پر کوئی الزام نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی کے مقامی ہوٹل میں لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی کا تماشا لگا ہے کسی کو نہیں پتہ کہ الزام کیا ہے۔ اس قسم کے فیصلے عوام کرتے ہیں، پولنگ اسٹیشن پر،عدالتوں اور جے آئی ٹی میں نہیں ہوتے۔وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ آج بھاشا ڈیم، دھاسو سمیت تمام منصوبوں پر کام جاری ہے۔ نندی پور ڈیم کو ہم نے زندہ کیا۔