ملتا ن (سٹا ف رپو ر ٹر )امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا غیر معمولی اجلاس آج 7 جولائی کو منصورہ لاہور میں طلب کرلیا ہے ،اجلاس تین دن جاری رہے گا۔ اجلاس میں مالی سال 2017-18 ءکے لیے بجٹ تجاویز اور اس کی منظوری ، ملکی انتخابات 2018 ءکی تیاری و جائزہ، رابطہ عوا م مہم اور ملک کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب چودھری عزیر لطیف، شیخ عثمان فاروق، ضلعی امیر میاں آصف محمود اخوانی، چودھری طفیل وڑائچ ، ڈاکٹر انوارالحق ودیگرلاہور روانہ ہوگئے۔