شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )محکمہ اینٹی کرپشن نے شیخوپورہ میں دوسال قبل درج ہونے والا جعلسازی اور فراڈ کامقدمہ خارج کردیا ہے یہ مقدمہ اشٹام فروش محمد عاصم سمیت متعدد افراد کے خلاف درج ہواتھا بعد ازاں اس مقدمہ کی تفتیش میں شامل ملزمان میں سے کئی ملزمان سرکاری ملازم ہونے کی بنا پر محکمہ اینٹی کرپشن کو ٹرانسفر کردی گئی تھی دوسال کے دوران اس مقدمہ میں ملوث کئی افراد کو جیل بھی جانا پڑا اور محکمہ اینٹی کرپشن کے دفاتر کے علاوہ کچہریوں کے بھی بیسیوں مرتبہ چکر لگانا پڑے۔