شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)ایف آئی اے نے منشیات کیس کے ملزم نذر حسین اور اس کے خاندان کی املاک کو بحق سرکار ضبط کرنے کی کارروائی شروع کردی ہے اور اس بارے میں محکمہ مال کے حکام کوہدایت جاری کردی گئی ہیں نذرحسین کے خلاف پولیس اسٹیشن ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور میں انکوائری نمبر2016/87بتاریخ 11نومبر 2016ء زیرسماعت ہے ۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے نذر حسین اور اس کے خاندان کے افراد کے نام پر ممکنہ طور پر بتائی جانے والی املاک کے بارے میں محکمہ مال سے رپورٹ مانگ لی ہے۔