عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 3دن رہ گئے،جو بہت اہم ہیں،اس دوران فیصلہ سامنے آجائےگا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نےکہا کہ کھیل ختم ہوچکا ، نواز حکومت کے جاری رہنے کی کوئی گنجائش نہیں رہی،نوازشریف کو عہدہ چھوڑنا ہے اور فیصلہ کرنا ہے کہ نیا وزیراعظم کون ہوگا۔
ان کا کہناتھاکہ وزیراعظم کی رخصتی پر صرف قومی اسمبلی کی تحلیل قبول نہیں ، چاروں اسمبلیوں کو تحلیل کرنا ہوگا ۔
شیخ رشید نے کہا کہ 72 سے 80 گھنٹے میں سب ثابت ہوجائے گا ،ہوسکتا ہے کہ ان 3دنوں میں کوئی نئی سازش بھی سامنے آجائے کیونکہ بعض لوگ جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ مرحوم میاں شریف کبھی قطر گئے ہی نہیں،نواز شریف نے ہمیشہ اپنے خلاف خود ہی سازش کی ہے۔