وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مشرف سے گھر جاکر بیان لیا جاسکتا ہے تو قطری شہزادے حمد بن جاسم کیوں نہیں ؟
میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ جے آئی ٹی کو سب سے پہلے قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ کرنا چاہیے تھا،حمد بن جاسم کے بیان کے بعد شریف فیملی کے خلاف کیس ختم ہوجاتا۔
ان کا مزید کہناتھاکہ اگر نیت بیان لینے کی ہے تو دنیا کے کسی کونے میں بھی جا کے لیا جا سکتا تھا لیکن اگر اس کے پیچھے بد دیانتی ہے تو پھر یہ ڈرائیں گے بھی دھمکائیں گے بھی اور بہانے بھی بنائیں گے مگر قطر نہیں جائیں گے۔