گجرات(نمائندہ جنگ)وزیر اعلی پنجا ب ہیلتھ ایوارڈ کے تحت ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں تعینات 20ڈاکٹرز 48پیر ا میڈیکل و معاون سٹاف کو20لاکھ33ہزار روپے کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا،تقریب کے مہمانان خصوصی ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا، ارکان پنجاب اسمبلی میاں طارق محمود،نوابزادہ حیدر مہدی، چوہدری اشرف دیونہ، چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد علی تنویر اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عابد محمود غوری تھے ۔