لاہور (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ نوازشریف جے آئی ٹی کے سامنے ایک حاضری لگوا کر مظلوم شریف بننا چاہتے ہیں مگر ایسا نہیں ہو سکتا، جب تک لوٹی دولت واپس نہیں آتی، احتساب جاری رہے گا۔ پاناما اسکینڈل حکمرانوں کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے بے آواز لاٹھی ہے ۔ پاناما اسکینڈل میں ملو ث 6سو لوگوں کو احتساب کے کٹہرےمیں کھڑا کریں گے، احتساب سے کوئی بالاتر نہیں۔ سیاسی جماعتوں کے قائدین کو ملک میں دیانتداری کا کلچر عام کرنے اور کرپشن کو جڑوں تک ختم کرنے کے لئے خود کو احتساب کے لئے پیش کرنا چاہیے۔ امریکا، بھارت اور اسرائیل عالم اسلام کی زمین اور وسائل پر قبضہ کرناچاہتے ہیں۔