• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور، بجلی بندش کیخلاف احتجاج کرنیوالے درجنوں مظاہرین گرفتار

بہاولپور(سٹی رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر)بجلی بندش کیخلاف احتجاج کرنیوالے درجنوں افراد کو پولیس نے حوالات میں بند کر دیا،تفصیل کے مطابق اسلامی کالونی گلی نمبر4 میں تین روز قبل ٹرانسفارمر جل جانے سے بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی تھی،بجلی بحال نہ ہونے پرمتاثرین نے یزمان روڈ پراحتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے روڈ بلاک کردی ،ایس ایچ اوتھانہ بغدادالجدیدنے مظاہرین کیساتھ اظہار ہمدرد ی کیا اور کہا کہ آپ لوگ تھانے میں واپڈا کے خلاف درخواست دے دیں۔ میں واپڈاوالوں کیخلاف مقدمہ درج کردوں گا ،جس پرمظاہرین نے سڑک خالی کردی اور تھانہ پہنچ گئے، تھانے کے اندر جانے کے بعد پولیس نے گیٹ بندکردیا اور مظاہرین کو حوالات میں بندکرکے کارسرکار میں مداخلت اورسرکاری املاک کونقصان پہنچانے کامقدمہ درج کرلیا۔مقدمہ میں ایسے افراد کوبھی نامزدکیاگیاجوبہت ہی ضعیف ہیں ،اہل علاقہ نے واپڈاکیساتھ تھانہ بغدادالجدید پولیس کیخلاف بھی احتجاج کیا اور کہا کہ پہلے توواپڈا والے ظلم کرتے ہیں اوراب احتجاج کاحق بھی چھین لیاگیاہے انہوں نے حکام بالا سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔
تازہ ترین