• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میںہیلتھ کئیر کمیشن کی تقریب ،سٹاف میں سرٹیفکیٹ اور شیلڈیں تقسیم

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ہیلتھ کئیر کمیشن کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقا د ہوا، ڈپٹی کمشنر ارقم طارق ،سی او ہیلتھ ڈاکٹر جاوید گورائیہ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹرمسز شہناز،اے سی سٹی شبیر حسین بٹ،انچارج 1122رانا اعجاز،ڈاکٹر بابر امین کے علاوہ دیگر ڈاکٹر حضرات نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر ارقم طارق نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں اور دیگر عملہ کی انتھک محنت کی وجہ سے ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ کی کارکردگی کووزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سراہاہے۔
تازہ ترین