• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ ،سیشن کورٹ میں پیشی پر لایا گیا ڈکیتی کا ملزم فرار

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سیشن کورٹ میں پیشی پر لایا گیا ڈکیتی کا ملزم پولیس کو چکمہ دیکر فرار ہو گیا پولیس کی دوڑیں لگ گئیں تاہم آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ملزم کو پولیس اہلکار نے ایک گھر میں گھس کر دوبارہ پکڑ لیا تھانہ صدر کامونکی کے ڈکیتی کے ملزم غلام مرتضیٰ کو پولیس سیشن کورٹ گوجرانوالہ عدالت میں پیشی کیلئے لائی جہاں ملزم پولیس کو چکمہ دیکر فرار ہو گیا اور سیشن کورٹ کے سامنے تنگ گلی میں داخل ہوکر ایک گھر میں گھس گیا جسے پولیس اہلکار نے دوبارہ گرفتار کر لیا ملزم کو دوبارہ گرفتار کر کے پولیس نے اس کے خلاف حراست سے فرار ہونے کا مقدمہ بھی درج کر لیا۔
تازہ ترین