عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نےکہا ہے کہ جے آئی ٹی ارکان کو سیلوٹ کرتا ہوں، نواز شریف کے خلاف فوجداری تحقیقات ہورہی ہیں،یہ کیس نواز شریف خاندان کے خلاف ہے۔
شیخ رشید کا لال حویلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مریم نواز کی پیشی پر 200افراد اکٹھے نہیں ہوئے ، قطری شہزادے کو پیش کرنا حکومت کی ذمے داری تھی۔قطری شہزادہ نوازشریف کا گواہ نہیں، حسین نواز کا گواہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک تصویرلیک ہوئی تو انہوں نے قیامت کھڑی کردی، تصویرمیں ایک شخص کرسی پر بیٹھا ہے ساتھ ٹشوپڑے ہوئے ہیں۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی کی قانونی حیثیت تسلیم کرکے نواز شریف پیش ہوئے، جو لوگ نواز شریف کا دفاع کررہے ہیں وہ ان کے ذاتی ملازم ہیں۔