کراچی(اسٹاف رپورٹر) بھارت ہاکی پرولیگ سے دستبردار ہو گیا ۔لوازن میں انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو بھارت نے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے ایف آئی ایچ کا کہنا ہے کہ بھارت کا فیصلہ قابل مذمت ہے متبادل ٹیم کا جلد فیصلہ کیا جائے گا۔ ایف آئی ایچ ہاکی پرولیگ جنوری 2019 میں ہوم اینڈ آوے کی بنیاد پر شروع ہو گی۔
جس میں ٹاپ نو مردوں خواتین کی ٹیمیں حصہ لیں گی ان میں پاکستان ٹیم بھی شامل ہے۔