سیالکوٹ ( نمائندہ جنگ) گھر میں پر سرار آگ سے 2بچوں سمیت جاں بحق ہونے والی خاتون کے قاتلوں کا 7ماہ بعد بھی سراغ نہ ملا۔ سید پور روڈ کوبے چک پرائمری سکول کے پاس پر سرار طور پر گھر میں لگنے والی آگ کی وجہ سے 24جنوری 2017کی شام پانچ بجے30سالہ سلیمہ بی بی اور اسکے بچے2سالہ سفیان اور تین ماہ کا ذیشان کا جھلس کر جاں بحق ہو گئے تھے خاتون اپنے بچوں کے ہمراہ اکیلی گھر میں رہائش پذیر تھی اور اس کا خاوند اکرام بسلسلہ روزگا ر سعودیہ عرب میں مقیم ہے،رابط پر تھانہ اہلکار یعقوب نے بتایا کہ مقدمہ کی تفتیش رزاق اہلکار کررہا تھا جس نے ناکافی ثبوت کی بناپر مقدمہ خارج کردیا ہے۔