• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی،ڈکیتی وچوری کی درجن سے زائد وارداتوں میں شہری لٹ گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری ایک گاڑی،دوموٹرسائیکلوں،طلائی زیورات اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن سے عمیر بن طا ہر کاکیری ڈبہ نمبرایس یو -382 چوری ہوگیا۔تھانہ ائرپورٹ کو شاہین شاہ نے بتایا کہ میں اپنی فیملی کے ساتھ گھر میں موجودتھا کہ4 ڈاکو میرے گھر میں داخل ہوئے اور 15ہزارروپے، موبائل،5ہزارروپے اورجاتے ہوئے موٹرسائیکل نمبرآرآئی کیو -3837، اور موٹرسائیکل نمبرآرآئی ایم -5969بھی اسلحہ کی نوک پر چھین کر لے گئے۔تھانہ کینٹ کو محمد ذیشان اسلم نے بتایا کہ 2 موٹرسائیکل سوار بینک روڈ پر مجھ سےموبائل چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ ائرپورٹ کو ملیحہ زاہد نے بتایا کہ ایک نامعلوم چور چکلالہ سکیم تھری میں میرے گھر داخل ہوا اور لیپ ٹاپ،موبائل ودیگر سامان چوری کرکے لے گیا،تھانہ ٹیکسلاکومحمد دلاور نے بتایا کہ چور میرے گھرکے تالے توڑ کر طلائی زیورات،اور10ہزارروپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ صادق آبادکومفیداں یوسف نے بتایا کہ زاہد رشید اور فریدہ ہمارے گھر آئے اور 50ہزار رو پے لے گئے اور پھر مجھےکال کی، سنگین نتائج اور قتل کرنے کی دھمکیاں دیں۔تھانہ جاتلی کو نزاکت علی نے بتایا دی کہ 4بجے صبح میں اپنی گاڑی نمبر اے ڈی یو-785پر آرہے تھے،6 مسلح نوجوانوں نے ہمیں روک لیا اور مجھ سے 52ہزارروپے، بابر سلطان سے 28ہزارروپے، عدنان عرف دانی سے 12ہزارروپے شیخ شاہین سے 23ہزارروپےچھین کرفرارہوگئے۔ لاکھوں کے چیک بھی ڈس آنر ہو گئے۔ڈاکٹرمحمدعثمان نے تھانہ صادق آبادکوبتایاکہ ان کی خالہ زاہدہ سے دونامعلوم موٹرسائیکل سواراسلحے کی نوک پر55ہزارروپے اور8تولے وزنی طلائی زیورات چھین کرفرارہوگئے۔ تھانہ وارث خان کے علاقہ جیولری مارکیٹ بھابڑابازارمیں ڈھوک کھبہ کے رہائشی احتشام اوران کی والدہ سے دونامعلوم موٹرسائیکل سواراسلحے کی نوک پرطلائی زیورات چھین کرفرارہوگئے۔
تازہ ترین