لاہور(نمائندہ خصو صی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیریوں کوحق خود ارادیت دلانے کے لیے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا ۔ اقوا م متحدہ اندھی گونگی اور بہری ہے جس نے بھارت کو کشمیر میں مظالم کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے اور امریکہ کو بھی کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور بھارت کے مظالم نظر نہیں آتے ۔
پاکستان کی ریاست اور پاکستان کے 20 کروڑ عوام کشمیری عوام کی پشت پر ہیں۔کشمیر کی آزادی کا ہیرو سید صلاح الدین اگر دہشت گرد ہے تو جارج واشنگٹن اور مینڈیلا بھی دہشت گرد ہوںگے۔ امریکہ،بھارت اور اسرائیل کا اتحاد ثلاثہ دراصل اتحاد خبیثہ ہے مشرقی تیمور کی طرح رائے شماری کے ذریعے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے ا ورکشمیرکے معاملے پر دوہرا معیار ترک کیا جائے ۔