ملتان (اے پی پی )اینٹی نارکوٹکس فورس ملتان نے مبینہ طورپر ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر نائیجیرین باشندے کو گرفتار کرکے ہیروئن کے کیپسول برآمد کرلئے، ذرائع کے مطابق نائیجیرین شہری فینم جون نامی مسافر نجی ایئرلائن کے ذریعے ہیروئن کے کیپسول پیٹ میں چھپا کر نائیجیریا جارہاتھا کہ اے این ایف کاؤنٹر پر اسے روک دیاگیا،ملزم کا ایکسرے کرنے پر معلوم ہوا کہ اس کے پیٹ میں ہیروئن سے بھرے ہوئے کچھ کیپسول موجودتھے ،ملزم کے مزید میڈیکل ٹیسٹ کروانے کیلئے اے این ایف نے اسے اپنی تحویل میں لے رکھا ہے۔