ملتان میں کمشنر کی ہدایت پر غیر قانونی مذبحہ خانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا اور مردہ جانوروں کا 56 من گوشت قبضہ میں لے کر تلف کردیا ۔
ملتان کے علاقوں ہنوں کا چھجہ اور اعوان پورہ میں اے سی سٹی مبشر الرحمان کی سربراہی میں غیر قانونی مذبحہ خانوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 7 دکانوں کو سیل کر کے 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔
غیر قانونی مذبحہ خانوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں محکمہ لائیو اسٹاک ، سول ڈیفنس ، کارپوریشن اور پولیس نے حصہ لیا ۔