ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف ضلع ملتان کے زیراہتمام سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی سے اظہار یکجہتی کیلئے نواں شہر چوک پر مظاہرہ کیا گیا ،مظاہرے کی قیادت ضلعی صدر اعجاز جنجوعہ اوررکن صوبائی اسمبلی جاویدانصاری اورعدنان ڈوگرنے کی،کارکنوں نے پوسٹرز ،بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر گو نواز گو ، مک گیا تیرا شو ،ملک کا پیسہ واپس کریں ،نواز شریف استعفیٰ دیںو دیگر نعرے درج تھے ، رہنماؤں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ شریف فیملی اور حکومتی وزراء پا بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں اگر انہوںنے سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کی ہرزہ سرائی کی تو جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے کریں گے ۔تحریک انصاف یوتھ ونگ نے بھی نواں شہر چوک پر مظاہرہ کیا گیا ،جس کی قیادت رانا عرفان ، رائو آصف نے کی، مقررین نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پوری قوم سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کی پشت پر کھڑی ہے ۔