گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) سنی تحریک گوجرانوالہ سٹی کے زیراہتمام صوبائی رہنمامحمدزاہدحبیب قادری پر بے بنیاد مقدمات اورگرفتاری کیخلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاگیاجس کی قیادت قاری فیصل اقبال سلطانی، محمدفائق قادری، حافظ محمد نوید کمبوہ،عطاء الرحمن خان ودیگرنے کی ،سنی تحریک کے مقامی رہنماؤں سمیت،علماء ومشائخ اہلسنّت ، سیاسی وسماجی رہنمااور کثیرکارکنان موجودتھے۔