گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)کرایہ نہ دینے پر مالک مکان نے چھریوں کے وار کر کے کرایہ دار کو زخمی کر دیا ،طبی امدا دکیلئے ہسپتال داخل کروا دیاگیا ، سیٹلائیٹ ٹاؤن کے علاقہ پونڈانوالہ چوک کے رہائشی مالک مکان نے کرایہ نہ دینے پر چھریوں کے وار کر کے دو بچوں کے باپ علی عباس کو زخمی کر دیا ،علی عباس کے ذمہ پچھلے تین ماہ کا پندرہ ہزار کرایہ تھا جو ادا نہ کرنے کی وجہ سے جھگڑا ہوا ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔