• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ،رشتہ کے تنازعہ پر 2خاندانوں میں جھگڑا ، 7افرادزخمی

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)رشتہ کے تنازعہ پر دو خاندانوں میں جھگڑا ،ایک دوسرے پر چھریوں کے وار کر کے 7افراد کو زخمی کر دیا ،گرجاکھ کے علاقہ گلہ کمہاراں والا کے رہائشی دو خاندانوں میں رشتہ کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا ، نومی ، لیاقت ، طارق وغیرہ نے چھریوں کے وار کر کے ندیم ، عبدالحمید ، اللہ رکھا ، دلبر اور ریاض نامی شخص کو زخمی کر دیا جنہیں طبی امدا دکیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ،جہاں انہیں طبی امدا ددی جارہی ہے زخمی ہونیوالے ریاض ، دلبر، عبدالحمید وغیرہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے رشتہ دینے سے انکار کیا جس پر رشتہ داروں نے ان پر ہلہ بول دیا اور انہیں شدید زخمی کر دیا ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
تازہ ترین