• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ مال شیخوپورہ کے افسروں اہلکاروں کیخلاف بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے انکوائری آفیسر نامزد

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ ) بورڈآف ریونیوپنجاب نےمحکمہ مال شیخوپورہ کے متعدد افسروں اور اہلکاروں کے خلاف سنگین بے ضابطگیوں اور بد عنوانیوں کے مبینہ الزامات کی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو قصور کو انکوائری آفیسر نامزد کیا ہے جنہوں نے پیڈا ایکٹ کے تحت تحقیقات شروع کرتے ہوئے سابق تحصیلدار محسن پڈ ھیار ،شفیق احمد نائب تحصیلدار ،حفیظ الرحمن قانون گو، محمد اسلم اور دو پٹواریوں اظہر شاہ اور شیخ شکیل کوتحریری جوابات سمیت طلب کرلیا ہے ۔مذکورہ افسروں اور اہلکاروں نے بے ضابطگیوں کے الزامات کی تصدیق نہ کی ہے۔
تازہ ترین