سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) نالہ ایک پرتعمیر اراضی یعقوب پل کے ساتھ سڑک کے نالہ برد ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو ذمہ داروں کا تعین کرنے اور متاثرہ روڈ اورنالہ ایک کے بند کی فوری مرمت کرکے فوری ٹریفک بحال کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی جس پر قائم مقام ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد عامر جان نے متاثر ہ جگہ کا جائزہ لینے کے بعد صوبائی وزیر بلدیات محمدمنشاءاللہ بٹ کو بتایا کہ پل کے ساتھ روڈ سیوریج پائپ لائن کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور پل تعمیر کرنے والے ادارہ پاک پی ڈبلیو سے اس حادثہ پر وضاحت طلب کرلی ہے جبکہ محکمہ اری گیشن اور پی ایچ ای ڈی کو حکام کو ہدایت کی ہے کہ بلاتاخیر اس پل کے ساتھ اسٹون پچنگ کرکے متاثرہ روڈ کو جلد مرمت کرکے بحال کیا جائے ۔ انہوں نے پل پر ہر قسم کی ٹریفک روکنے کے احکامات دیتے ہوئے پولیس جوانوں اور شہری دفاع کے ر ضاکاروں کو ڈیوٹیاں لگانے کی ہدایت کی، اس موقع پر محکمہ آبپاشی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے مقامی حکام نے بتایا کہ پل کے ملحقہ بند کے کی مرمت کا کام شروع کردیا ہے اور آئندہ 7روز میں راستہ بحال کردیا جائے گا ۔