شیخ رشید نے کہا ہے کہ ن لیگ کا کھیل ختم ہوگیا ہے، ان کے پاس صرف چالیس سے اکتالیس ارکان اسمبلی رہ گئے ۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ میں 62 ایسے ارکان ہیں جو مشرف کے ساتھی تھے،ان میں 8 وزرا بھی ہیں۔شیخ رشید نے پیش کش کی کہ ن لیگ میں شامل مشرف کے ساتھی واپس آجائیں،انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ میرا کیس نواز شریف کے خلاف تھا اب تو سارا خاندان ہی چور نکل آیا ہے،میں نے قانون کی جیت اور اور ن کے جنازے کی بات کی تھی سب سچ ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہنوازشریف کی اپنی آف شورکمپنی بھی نکل آئی ہے،نوازشریف کے نااہل ہونے میں کوئی گنجائش نہیں،انہوں نےنے قانون کے آگے سرنگوں نہ کیا تو وہ جیل جائیں گے، نوازشریف اخلاقی،سیاسی اوراصولی طورپرمستعفی ہوجائیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ پپوپانچوں پیپرزمیں فیل ہوگیا،نوازشریف نے اپنی بیٹی کا سیاسی مستقبل بھی تباہ کردیا،نوازشریف کی جرح کےلیے پیرکوعدالت میں درخواست دائرکروں گا،خدا نہ کرے کہ جوسزا بھٹوکوہوئی وہ ان کوہو۔