صدر مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نوازشریف آئینی اداروں کو کمزور کرنے کے بجائے فیصلہ تسلیم کریں۔
پارٹی رہنمائوں سے گفتگو میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اس وقت ملک کسی آئینی بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
ان کا کہناتھاکہ ق لیگ جے ٹی آئی رپورٹ کو کسی طور متنازع نہیں سمجھتی، لیکن فیصلہ سپریم کورٹ کو کرنا ہے ، فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔
صدر ق لیگ نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ق نے یکساں سوچ رکھنے والی سیاسی جماعتوں اور سیاسی اکابرین سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے، سیاسی رہنماؤں کو اس وقت اپنا مثبت کردرا ادا کرنا چاہئے۔