راولپنڈی(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کے 44ارکان قومی اسمبلی الگ گروپ بنانے کو تیار بیٹھے ہیں۔
راولپنڈی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مسلم لیگ(ن ) کے 188میں سے59ایم این اے مشرف کے ساتھ بھی تھے اور اس وقت بھی 44ایم این اے الگ گروپ بنانے کیلئے تیار ہیں۔