بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پولیس کی رواں ماہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں،17ملزمان گرفتار، 295 لیٹردیسی شراب،7کلوگرام چرس برآ مد تفصیل کے مطابق رواں ماہ جولائی میں بہاول پورپولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مخبر کی اطلاع پر تھانہ سول لائینز پولیس نے فوجی بستی سے محمد یٰسین کو 25لیٹر شراب،تھانہ خیرپور ٹامیوالی پولیس نے دربار شرف شاہ سے سعید احمد کو 40لیٹر دیسی شراب، مو ضع گڈن سے محمد نواز کو 20لیٹر دیسی شراب اورگوٹھ شاہ محمد سے بہادر خان کو 20لیٹر دیسی شراب، تھانہ عنائتی پولیس نے بستی چندی پور سے محمد بلال کو 10لیٹر دیسی شراب، تھانہ ڈیراورپولیس نے حاجی احمد کو50لیٹر دیسی شراب معہ چالوبھٹی، تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ پولیس نے محبت پور باغ سے محمد اسلم کو 40لیٹر دیسی شراب، تھانہ نوشہرہ جدید پولیس نے بستی غریب آباد کے قریب سے محمد امجد کو 30لیٹر دیسی شراب، تھانہ ڈیرہ نواب صاحب پولیس نے چک نمبر49/DNBموڑ سے شمار رام کو 60لیٹر دیسی شراب سمیت گرفتارکرلیا۔ تھانہ کوتوالی پولیس نے حامد پیر قبرستان سے مخبر کی اطلاع پر فیصل محبوب کو 95گرام چرس، تھانہ عباس نگر پولیس موضع ٹبی ماہی وال سے محمد عرفان کو 1200گرام چرس، تھانہ سٹی حاصل پور پولیس نے دربار محمد شاہ رنگیلا کے قریب سے اللہ رکھا کو 260گرام چرس،تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے ذخیرہ چک کٹورہ سے مظہر حسین کو 5کلو 60گرام چرس، تھانہ سٹی یزمان پولیس نے نعیم اختر کو 200گرام چرس اور دانش سکول موڑ سے شکیل احمد عرف چھیلہ کو 400گرام چرس، تھانہ دھوڑکوٹ پولیس نے ٹھیڑی بنگلہ موڑسے محمد صدیق کو 140گرام چرس اور موضع ودھنور سے عبدالکریم کو 120گرام چرس سمیت گرفتارکرلیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی ۔