گجرات (نمائندہ جنگ)چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے ممکنہ سیلاب میں متاثرین کو وبائی امراض سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات اور متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے دو الگ الگ کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کے انتظامات یقینی بنانے کیلئے کمیٹی کے چیئرمیں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عابد غوری ہونگے، ممبران میں ڈی ایچ او ڈاکٹر زاہد تنویر، ڈی ڈی ایچ اوز ڈاکٹر سید غمخار حسین، ڈاکٹر سید محمد علی، ڈاکٹر ممتاز احمد، ڈاکٹر اکرم جنجوعہ، سی ڈی سی او شاہد حسین شاہ، ڈی ایس آئی محمد عارف، اور ڈی ایس وی محمد ارشد شامل ہیں۔ سائٹ کمیٹی کے کنوینئر ڈی ایچ او ڈاکٹر زاہد تنویر ہوں گے ممبران میں چائلڈ سپشلسٹ محمد اشرف، پتھالوجسٹ ڈاکٹر عبدالرؤف، ڈی ایس آئی محمد عارف، سی ڈی سی او شاہد حسین شاہ اور ٹیکنیشن گل نواز شامل ہیں۔