• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ،جے آئی ٹی رپورٹ عدالت عظمیٰ میں پیش ہونے پر تحریک انصاف نےشکرانے کے نوافل ادا کئے

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )جے آئی ٹی کی رپورٹ عدالت عظمیٰ میں پیش کیئے جانے پر اظہارتشکر کے لیے تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر کنور عمران سعید خان اور سابق امیدوار پنجاب اسمبلی رانا عبدالسمیع خان کی رہائشگاہوں پر شکرانہ کے نوافل ادا کیئے گئے جس میں تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں اور کارکنوں کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اورسماجی شخصیات نے بھی شرکت کی ۔حلوہ اورمٹھائی بھی تقسیم کی گئی رات گئے تحریک انصاف کے رہنماؤں الحاج محمد اسلم بلوچ حافظ مدثرمصطفی خان ابوبکر مشتاق ورک چوہدری سعید ورک عثمان اکرم ورک چوہدری خرم ایڈووکیٹ طاہرمنظور گل کی اقامت گاہوں پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر ملک جاوید اکبرڈوگرنے کہاہے کہ شریف خاندان کی کرپشن نے جہوری اداروں کے استحکام کو داؤ پر لگادیا ہے ۔
تازہ ترین