شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )ورلڈ پاپولیشن ڈے پر محکمہ پاپولیشن ویلفیئر شیخوپورہ کے زیر اہتمام سیمینار منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر محبوب عالم ڈوگر نے کی بعدازاں ان کی قیادت میں واک کا بھی اہتمام کیا گیا جو دفتر سے شروع ہوکر ریلوے اسٹیشن کے بالمقابل پارک میں اختتام پذیر ہوئی ۔واک میں ڈاکٹر سمعون آفتاب ،شکرانہ خادم ،صائمہ شکور،تبسم شکوری ، ارشدعلی ، عابد علی ودیگر شعبہ زندگی ہائے سے تعلق رکھنے والے نمائندہ افراد نے شرکت کی ۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آبادی کے بڑھتے ہوئے سیلاب کو روکنے کیلئے ہمیں بچے دو ہی اچھے کے فارمولہ پر عمل کرنا ہوگا ۔