شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )سابق صدر بارایسوسی ایشن ملک شفقت محمود کی یاد میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا تعزیتی ریفرنس منعقد ہواجس میں ملک شفقت محمود ایڈووکیٹ مرحوم کو ملک میں آئین وقانون کی بالادستی کے لیے خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔تعزیتی ریفرنس کی صدارت میاں عبدالسعید صدر بارایسوسی ایشن نے کی۔ سابق وفاقی وزیر چوہدری نعیم حسین چٹھ اور ملک مشتاق احمدا عوان کے علاوہ سابق وائس چیئر مین بارکونسل سعیدمحمد کلیم احمد خورشید نے بھی ملک شفقت محمود ایڈووکیٹ کی وفات پر اظہارتعزیت کیا ہے۔