شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )پنجاب کے مختلف اضلاع میں کالعدم تنظیموں کے کارکن فنڈز جمع کررہے ہیں، یہ بات نیشنل کاونٹرٹیررازم اتھارٹی( نیکٹا )کی رپورٹ میں بتائی گئی ہے قابل اعتماد ذرائع کے مطابق نیکٹا کی اس رپورٹ کے بعدمحکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے پولیس سمیت تمام قانوں نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ کالعدم اورزیرمشاہدہ تنظیموں کو فنڈز اور عطیات جمع کرنے سے سختی سے روکے جانے اور ان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔