سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) دن کو شدید گرمی حبس کے ساتھ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کئے رکھا ۔ منگل کے روزشدید اور ناقابل برداشت گرمی کے باوجود بجلی کی غیر اعلانیہ اورتکلیف دہ لوڈشیڈنک کاسلسلہ جاری رہا اور سب ڈویثرن فورٹ میں دوپہر 3 سے رات 7 بجے تک مسلسل بجلی کی سپلائی نہ ہونے کے باعث شاہ سیداں سمیت اکثر یونین کونسلز کے ٹیوب ویلز بند رہنے سے علاقہ میں پانی کی قلت رہی اور رہی سہی کسر بجلی کے وولٹیج کی کمی نے لوگوں کی قیمتی الیکٹرونک اشیاءخراب کرکے نکال دی۔